سعودی عرب میں آر کیو پروڈکشن کی جانب سے فیملی فن میلے کا انعقاد، فیملیز کی بھرپور شرکت

سعودی عرب میں آر کیو پروڈکشن کی جانب سے فیملی فن میلے کا انعقاد، فیملیز کی ...
سعودی عرب میں آر کیو پروڈکشن کی جانب سے فیملی فن میلے کا انعقاد، فیملیز کی بھرپور شرکت

  



ریاض (وقار نسیم وامق) آر کیو پروڈکشن کی جانب سے فیملی فن میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں مرد و خواتین کے علاوہ بچوں نے بھی بھرپور شرکت کی. مقامی پارک میں منعقد ہونے والے فیملی فن میلے میں پاکستان کی روایتی بسنت کو منانے کے لئے پتنگ بازوں نے خوب پتنگیں اڑائیں اور آسمان کو رنگین پتنگوں سے بھر دیا اور ایک دوسرے کی پتنگیں کاٹ کر خوشی کا اظہار کرتے رہے اور فضا بو کاٹا کے نعروں سے گونجتی رہی،کھیلو جیتو کے بانی عمیر شیخ کی جانب سے بھی سوالوں کے جوابات دینے والوں کو انعامات دینے کا سلسلہ جاری رہا اور سینکڑوں کی تعداد میں بیش قیمت انعامات دئیے گئے .

میوزک کے تڑکے نے بھی خوب سماں باندھے رکھا اور مقامی گلوکاروں نے پاکستانی گانے گا کر منچلوں کو جھومنے پر مجبور کر دیا، پاکستانی لذیذ کھانوں سے پاکبانوں کی بڑی تعداد لطف اندوز ہوتی نظر آئی، بچوں کی مستی کا بھی خوب ماحول پیدا کیا گیا تھا جس میں بچوں نے جھولے اور کار ریس میں زیادہ دلچسپی دکھائی اور لطف اندوز ہوتے رہے، فیملی فن میلے کے آرگنائزر راحیل قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ ساتویں ایونٹ کا انعقاد کیا ہے جس میں گزشتہ سالوں کی طرح اس بار بھی پاکبانوں کی بڑی بڑی تعداد نے شرکت کرکے رونق بخشی ہے اس بار جس طرح ہم ایک جنگ کے ماحول سے دوچار رہے ہیں اس لئے بھی ضروری تھا کہ ہم اس ایونٹ کو کامیاب بنائیں اور لوگ جو ایک کرب کی سی صورت حال سے دوچار تھے انہیں تفریح کا موقعہ فراہم کریں تاہم پوری پاکستانی کیمونٹی امن کی خواہاں ہے اور امن میں ہی ہمارا اچھا مستقبل ہے .

اس کے علاوہ مسز فواد اور آرجے فواد نے کہا کہ ہم آر کیو پروڈکشن کے شکر گزار ہیں جھنوں نے اتنا اچھا ایونٹ منعقد کیا جس میں دیار غیر میں رہتے ہوئے اپنے ملک کا سا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے، ساجدہ چوہدری نے کہا کہ خزاں کا موسم جانے کو ہے اور بہار کا موسم آنے کو ہے اور اس اعتبار سے ہم موسم بہار کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں اور یہاں آکر بہت مزہ آیا اور خوب مل بیٹھنے کا موقعہ ملا جبکہ دیگر شرکاء نے بھی ایونٹ کو سراہا۔

مزید : عرب دنیا


loading...