تحریک انصاف ویمن ونگ جدہ کا اجلاس، پاک افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اور وزیراعظم کی امن کاوشوں کو سراہا گیا

تحریک انصاف ویمن ونگ جدہ کا اجلاس، پاک افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اور ...
تحریک انصاف ویمن ونگ جدہ کا اجلاس، پاک افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اور وزیراعظم کی امن کاوشوں کو سراہا گیا

  



جدہ (وقار نسیم وامق) پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ جدہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں خواتین نے بھرپور شرکت کی اور پاکستان کے موجودہ حالات پر گفتگو کی اور پاک بھارت کے مابین کشیدگی میں وزیراعظم عمران خان کی امن کی کوششوں کو سراہا اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو بھی خوب سراہا .

اس موقعہ پر پی ٹی آئی وومن ونگ جدہ کی صدر ثناء شعیب کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اس نے دہشت گردی کی ایک طویل جنگ لڑی ہے اور اپنے ملکوں سے دہشت گردی کے خاتمے لئے بھرپور کام کیا ہے ہمارے شہری دہشت گردی کا شکار رہے ہیں اور ہم نے جانی و مالی نقصان اٹھایا ہے اور پاکستان دہشت گردی کی لعنت سے باخوبی واقف ہے اس لئے یہ کسی صورت ممکن نہیں ہے کہ ہم کسی دوسرے ملک کی سالمیت کو خراب کریں بھارت ہمیشہ بے بنیاد الزامات کو فروغ دیتا رہا ہے اور اب بھی اسی ڈگر پر گامزن ہے اور اس کا بےلگام میڈیا محض پروپگنڈہ کرکے بھارتی عوام اور حکومت کو گمراہ کر رہا ہے.

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی واپسی کے فیصلے کو پوری دنیا میں خیر مقدم کیا جارہا ہے جس سے پاکستان کی نیک نامی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ او آئی سی کے اجلاس میں بھارت کی موجودگی میں کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف قرارداد منظور کرکے بھارتی عزائم  کو بے نقاب کر ڈالا ہے نائب صدر سائرہ قمر نے کہا کہ پاکستان امن کا داعی ہے اس نے ہمیشہ امن کو فروغ دینے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں جبکہ بھارت کے ساتھ بھی مذاکرات کے دروازے کھلے رکھے ہیں اب یہ بھارت کی ذمےداری ہے کہ وہ نفرت ختم کرے اور کشمیر ایشو پر پاکستان سے مذاکرات کرے تاکہ امن کی جانب بڑھا جائے اور دونوں ملکوں کی عوام کو تابناک مستقبل مہیا کیا جا سکے.

جنرل سیکرٹری نادیہ عثمان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان حقیقت میں نوبل انعام کے حقدار ہیں کیونکہ انہوں نے جنگ کے ماحول میں عقلمندی اور سمجھداری کے ساتھ فیصلے کیے ایک جانب انہوں نے بھارت کو کرارا جواب بھی دیا اور اس کو پیغام بھی دیا کہ پاکستان امن کے ساتھ کھڑا ہے مگر اپنے ملک کے دفاع کو یقینی بنائے گا اوورسیرز پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور انکی قیادت پر فخر کر رہے ہیں اجلاس میں دیگر خواتین نے بھی خطاب کیا اور پاک سعودی تعلقات کو بھی سراہا اور کہا کہ جس طرح ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو استوار کیا ہے اس سے دونوں ملک مزید نزدیک ہوئے ہیں۔

مزید : عرب دنیا


loading...