اس سے قبل پاکستان نے بھارت کی آبدوز کو کب پاکستان میں داخل ہونے سے روکا تھا ؟ جان کر آپ بھی پاک بحریہ کی صلاحیتوں پر عش عش کر اٹھیں گے

اس سے قبل پاکستان نے بھارت کی آبدوز کو کب پاکستان میں داخل ہونے سے روکا تھا ؟ ...
اس سے قبل پاکستان نے بھارت کی آبدوز کو کب پاکستان میں داخل ہونے سے روکا تھا ؟ جان کر آپ بھی پاک بحریہ کی صلاحیتوں پر عش عش کر اٹھیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فضائیہ کے بعد پاک بحریہ نے بھی بھارت کو بڑا جھٹکا دیدیا ہے اور اس کی تمام حکمت عملیوں کو ناکامی کا سامنا ہے ، پاک بحریہ نے گزشتہ رات 8 بج کر 35 منٹ پر سمندر میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگا یا اور اسے پسپا کرنے پر مجبور کر دیا گیا تاہم اس سے قبل بھی نومبر 2016 میں پاکستان کی بحریہ نے بھارتی آبدوز کو پاکستانی کی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روکا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق اس سے قبل یہ واقعہ 14 نومبر 2016 کو پیش آیا جب پاک بحریہ نے پیشہ وارنہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا اور اسے پاکستان سمندری حدود میں داخل ہونے سے روکتے ہوئے واپس جانے پر مجبور کر دیا تھا ۔2016 میں بھارتی آبدوز کا پاکستانی ساحل کی جنوب کی جانب پتا لگایا گیا تھا ۔پاکستانی بحریہ کے فلیٹ نے اسی فوری طور پر وارننگ دیتے ہوئے واپس مڑنے کی ہدایت کی تھی ۔
2016 میں پاک بحریہ کی جانب سے جاری کر دہ ویڈیو دیکھیں :

’’بشکریہ ڈان نیوز‘‘

مزید :

قومی -