”شاہین آفریدی اور حارث رﺅف دونوں کے بارے میں کہوں گا کہ وہ۔۔۔“ اے بی ڈویلیئرز نے ایسی بات کہہ دی کہ دونوں باﺅلرز خوشی سے باغ باغ ہو جائیں

”شاہین آفریدی اور حارث رﺅف دونوں کے بارے میں کہوں گا کہ وہ۔۔۔“ اے بی ...
”شاہین آفریدی اور حارث رﺅف دونوں کے بارے میں کہوں گا کہ وہ۔۔۔“ اے بی ڈویلیئرز نے ایسی بات کہہ دی کہ دونوں باﺅلرز خوشی سے باغ باغ ہو جائیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے اے بی ڈویلیئرز نے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رﺅف کو بہترین باﺅلرز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مستقبل بہت اچھا ہے اور وہ بہت آگے جائیں گے۔

نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں اے بی ڈویلیئرز نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی بہت اچھے ہیں جنہیں میں نے انڈر 19 اور دیگر چند میچوں میں ٹی وپر دیکھا تھا اور مجھے ہمیشہ یہ لگا ہے کہ اس کا ایکشن بہت ہی زبردست ہے۔ لیکن اس سے بھی زیادہ اہم گیم اور زندگی کی طرف رویہ ہوتا ہے اور پھر آگے جا کر آپ کو کامیابی مل جاتی ہے، میں اس کیلئے اور اس کی باﺅلنگ سے بہت خوش ہوں۔

حارث رﺅف سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حارث کی بھی زبردست کہانی ہے۔ خاص طور پر جہاں سے وہ آئے ہیں اور یہاں تک پہنچ گئے ہیں۔ ان کی کہانی بہت اچھی ہے اور جس طرح وہ اوپر آئے ہیں وہ تو بہت ہی زبردست ہیں اور مجھے امید ہے کہ ان کا کیرئیر بہت اوپر جائے گا۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update


loading...