وزیراعظم نے کوئی نوٹس لیانہ ہی فیصل واوڈاکوکوئی ہدایات دی گئی ہیں،ترجمان

وزیراعظم نے کوئی نوٹس لیانہ ہی فیصل واوڈاکوکوئی ہدایات دی گئی ہیں،ترجمان
وزیراعظم نے کوئی نوٹس لیانہ ہی فیصل واوڈاکوکوئی ہدایات دی گئی ہیں،ترجمان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم نے کوئی نوٹس لیاہے نہ ہی وفاقی وزیرفیصل واوڈاکوکوئی ہدایات دی گئیں، وفاقی وزیرآبی وسائل کے حوالے سے زیرگردش اطلاعات بے بنیادہیں۔

واضح رہے کہ آج صبح میڈیا پرخبریں گردش کر رہی تھی کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا اور صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے بیان کا نوٹس لے لیا ہے ۔

ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ وزیراعظم نے کوئی نوٹس لیاہے نہ ہی وفاقی وزیرفیصل واوڈاکوکوئی ہدایات دی گئیں،وفاقی وزیرآبی وسائل کے حوالے سے زیرگردش اطلاعات بے بنیادہیں۔ترجمان وزیراعظم نے کہا کہ غیرذمہ دارانہ اطلاعات کی ترویج سے گریزکیاجائے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...