ملتان ، سیالکوٹ اور رحیم یار خان میں فضائی آپریشن کب بحال کیا جائے گا ؟ سول ایوی ایشن نے اعلان کر دیا

ملتان ، سیالکوٹ اور رحیم یار خان میں فضائی آپریشن کب بحال کیا جائے گا ؟ سول ...
ملتان ، سیالکوٹ اور رحیم یار خان میں فضائی آپریشن کب بحال کیا جائے گا ؟ سول ایوی ایشن نے اعلان کر دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سو ل ایوی ایشن نے ملتان ، سیالکوٹ اور رحیم یار خان کے ایئر پورٹس کی بندش میں توسیع کا نوٹم (NOTAM)جاری کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کر دہ نوٹم میں کہا گیاہے کہ ملتان ، سیالکوٹ اور رحیم یارخان کے ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن کی بندش میں مزید چوبیس گھنٹے کی توسیع کر دی گئی ہے جس کے مطابق فضائی آپریشن کل دوپہر ایک بجے تک معطل رہے گا ۔

سول ایوی ایشن کا کہناتھا کہ بینکاک اور کوالالمپور آنے اور جانے والے پروازیں بند ہیں ۔

یاد رہے کہ بھارتی طیاروں نے رات کے اندھیرے میں پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور بالاکوٹ میں پے لوڈ گرانے کے بعد فرار ہو گئے تاہم اس کے بعد دوبارہ ایک مرتبہ بھارتی فضائیہ نے یہی حرکت کی تو پاکستان نے بھر پور جواب دیتے ہوئے بھارت کے دو طیارے گرائے جس میں سے ایک کاملبہ آزاد کشمیر میں گرا جبکہ ایک پائلٹ بھی گرفتار ہوا ۔

حالات کشیدہ ہونے کے بعد ملک بھر میں فضائی آپریشن معطل کر دیا گیا اور پاکستان کی فضائی حدود غیر ملکی پروزوں کیلئے بھی بندکر دی گئیں تاہم اب ملک بھر میں فضائی آپریشن بحال کیا جا چکا ہے لیکن ان تین شہروں میں فی الحال بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

مزید : قومی


loading...