وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس کی وردی تبدیل کرنے کی منظوری دیدی ،نئی وردی کس طرح کی ہو گی ؟ اعلان کر دیا گیا

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس کی وردی تبدیل کرنے کی منظوری دیدی ،نئی وردی ...
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس کی وردی تبدیل کرنے کی منظوری دیدی ،نئی وردی کس طرح کی ہو گی ؟ اعلان کر دیا گیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سی پی او آفس کا دورہ کیا جہاں آئی جی پنجاب نے بریفنگ دی اور انہیں اسلام آباد پولیس کی طرز کی نئی پولیس یونیفارم کا سیمپل پیش کیا گیا جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دیدی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پولیس کی وردی تبدیل کرنے کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد اب نئی یونیفارم ڈارک بلیو رنگ کی پینٹ اور لائٹ بلیو رنگ کی شرٹ ہو گی ۔ وردی کی تبدیلی سے پولیس کا سافٹ امیج اجاگر ہو گا ۔ نئے مالی سال میں پولیس کی وردی تبدیل کر دی جائے گی ۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے کی بھی منظوری دیدی ہے اور کہاہے کہ اس سے ماڈل پولیس بنانے میں مدد ملے گی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...