وزیراعلیٰ پنجاب نے فیاض الحسن چوہان سے استعفیٰ مانگ لیا ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

وزیراعلیٰ پنجاب نے فیاض الحسن چوہان سے استعفیٰ مانگ لیا ، نجی ٹی وی کا دعویٰ
وزیراعلیٰ پنجاب نے فیاض الحسن چوہان سے استعفیٰ مانگ لیا ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ہندو و برادری سے متعلق بیان دینا صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو مہنگا پڑ گیا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ان سے استعفیٰ بھی طلب کر لیا ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ایوان وزیراعلیٰ کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ فیاض الحسن چوہان کو ایوان وزیراعلیٰ میں طلب کیا گیا اور ان سے استعفیٰ دینے کا کہا گیاہے اور وزیراعلیٰ کا کہناتھا کہ اس سے پہلے بھی آپ کی صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کا معاملہ سامنے آیا تھا اور تنبیہ جاری کی گئی تھی ۔ نجی ٹی وی جیونیوز کا کہناتھا کہ فیاض الحسن چوہان کا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوایا جائے گا اور ان کا استعفیٰ منظورکرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ بھی وہیں کریں گے ۔یاد رہے کہ فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان پر معافی بھی مانگ لی تھی ۔

مزید :

قومی -