فیصل واوڈا کے بھارتی تباہ شدہ طیارے پر کھڑے ہوکر تصویر بنانےپر فواد چوہدری نے بھی اپنا موقف جاری کر دیا

فیصل واوڈا کے بھارتی تباہ شدہ طیارے پر کھڑے ہوکر تصویر بنانےپر فواد چوہدری ...
فیصل واوڈا کے بھارتی تباہ شدہ طیارے پر کھڑے ہوکر تصویر بنانےپر فواد چوہدری نے بھی اپنا موقف جاری کر دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ اگر فیصل واوڈا نے تصویر بنا لی تو اس میں کوئی ایسی بات نہیںہے ، صحافیوں نے بھی تصویر بنائی تواس میں قیامت تو نہیں آ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا نے تباہ ہونے والے بھارتی طیارہ پر کھڑے ہو کر تصویر بنائی تھی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا جس سے متعلق میڈیا میں خبر آئی کہ اس پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا ہے تاہم بعد ازاں ترجمان وزیراعظم کی جانب سے ایسی خبروں کی تردید بھی کر دی گئی ۔

فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ اس میں کوئی ایسی بات نہیں ہے ، ہمارے بہت سے بڑے صحافی دوست بھی گئے کیونکہ یہ لمحہ فخر تھا تو انہوں نے بھی تصاویر بنوائی ، تو کوئی قیامت تو نہیں آ گئی ہے ، میرے خیال میں ایسا کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے ۔

مزید : قومی


loading...