ایل این جی سکینڈل،نیب نے شیخ رشید کو بطور شکایت کنندہ دوبارہ طلب کرلیا

ایل این جی سکینڈل،نیب نے شیخ رشید کو بطور شکایت کنندہ دوبارہ طلب کرلیا
ایل این جی سکینڈل،نیب نے شیخ رشید کو بطور شکایت کنندہ دوبارہ طلب کرلیا

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے ایل این جی سکینڈل میں وزیر ریلوے شیخ رشید کو بطور شکایت کنندہ طلب کر لیا اور وزیر ریلوے کو تمام ثبوت ساتھ لانے کی ہدایت کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب راولپنڈی نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو ایل این جی سکینڈل میں دوبارہ طلب کر لیا،وفاقی وزیرشیخ رشید کو 15 مارچ کونیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا ہے ۔نیب نے شیخ رشیدکوتمام ثبوت لانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ نیب نے شیخ رشید کو 27 مارچ کو طلب کیا تھالیکن وزیر ریلوے نیب میں پیش نہیں ہوئے تھے،ان کا کہناتھا کہ نیب نے دوبارہ طلب کیا تو ثبوت سمیت پیش ہوں گا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی


loading...