سپیکر قومی اور کے پی کے اسمبلی کو نااہلی کیس میں نوٹس جاری

سپیکر قومی اور کے پی کے اسمبلی کو نااہلی کیس میں نوٹس جاری
سپیکر قومی اور کے پی کے اسمبلی کو نااہلی کیس میں نوٹس جاری

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے نااہلی کیس میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق غنی کو نوٹس جاری کردیئے اور 14 روزمیں فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں سپیکرقومی وصوبائی اسمبلی کی نااہلی درخواست پرسماعت ہوئی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسدقیصراورمشتاق غنی نے اختیارات کاناجائزاستعمال کیا،عدالت سے استدعاہے کہ دونوں کو نااہل قراردیاجائے۔

عدالت نے سپیکراسدقیصراورمشتاق غنی کونوٹس جاری کر دیئے،عدالت نے سیکرٹری،ڈپٹی سیکرٹری سمیت 2 ایم پی ایزکوبھی نوٹس کردیئے اور14 روزمیں فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور


loading...