ڈوین براوو نوجوان فاسٹ باﺅلرز سے متاثر اور پاکستان آنے کیلئے بے تاب مگر کیوں؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

ڈوین براوو نوجوان فاسٹ باﺅلرز سے متاثر اور پاکستان آنے کیلئے بے تاب مگر ...
ڈوین براوو نوجوان فاسٹ باﺅلرز سے متاثر اور پاکستان آنے کیلئے بے تاب مگر کیوں؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

  



ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈین سٹار بلے باز اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے ڈوین براوو بھی پاکستانی ٹیلنٹ کے مداح ہو گئے جن کا کہنا ہے کہ وہ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیلنٹ دیکھ کر بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈوین براوو نے 145 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی زیادہ رفتار سے باﺅلنگ کرنے والے حارث رﺅف، محمد حسنین، محمد الیاس اور محمد موسیٰ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان نوجوان فاسٹ باﺅلرز کو بس مزید میچوں، وقت اور اعتماد کی ضرورت ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی جے براوو نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹیم کمبی نیشن ٹورنامنٹ میں سب سے بہترین ہے جبکہ میں پاکستان آنے کیلئے بھی بے تاب ہوں کیونکہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں کرکٹ کا شوق جنون کی حد تک ہے اور مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ پاکستان میں میرے بہت سے مداح بھی ہیں، لہٰذا میں وہاں جانے کیلئے بہت بے تاب ہوں۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update