پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی
پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

  



ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ سیزن 4کے 25ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔پشاور زلمی نے 125 رنز کا ہدف 20 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ابوظہبی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے لاہور قلندرز کے کپتان فخر زمان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز ہی مایوس کن رہا اور اوپنر اینٹن ڈیوسِچ 12 کے مجموعی سکور پر 5 رنز بناکر آوٹ ہوئے جب کہ فخر زمان بھی 11 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ حارث سہیل 43، ڈیوڈ ویز 26 اور عمیر مسعود 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے ملز نے 3، ثمین گل نے 2، ڈاوسن اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔لاہور قلندرز کے 125 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی اننگز کا آغاز کامران اکمل اور امام الحق نے کیا لیکن پہلے ہی اوور میں شاہین آفریدی نے امام الحق کو آوٹ کیا۔ دوسرے اوور میں راحت علی نے کامران اکمل کی وکٹ لی جس کے بعد اگلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے عمر امین اور ڈاوسن کو پویلین کی راہ دکھائی۔ پشاور کی پانچویں وکٹ پولارڈ کی گری جو کہ 2 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

20 رنز پر آدھی ٹیم آوٹ ہونے کے بعد مصباح الحق اور ڈیرن سیمی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 100 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تاہم ڈیرین سیمی آخری اوور میں بولڈ ہوئے۔ پشاور نے 20 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا۔ زلمی کی جانب سے مصباح الحق 59 رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ رہے جب کہ ڈیرن سیمی نے 46 رنز بناکر نمایاں رہے۔ لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نے 3، راحت علی اور ڈیوڈ ویز نے ایک ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update