بھارت کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 251 رنز کا ہدف

بھارت کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 251 رنز کا ہدف
بھارت کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 251 رنز کا ہدف

  



ناگ پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کو جیت کیلئے 251 رنز کا ہدف دیدیا ہے، کپتان ویرات کوہلی نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے کیرئیر کی 40 ویں سنچری سکور کی۔

تفصیلات کے مطابق ناگپور کے ویداربھا کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تو پور ٹیم 48.2 اوورز میں 250 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ کپتان ویرات کوہلی نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے کیرئیر کی 40 ویں سنچری سکور کی اور 10 چوکوں کی مدد سے 116 رنز بنائے۔

دیگر بلے بازوں میں شیکھر دھون 21، امباتی رائیڈو 18، وجے شنکر 46، کیدر جادھو 11، رویندرا جدیجہ 21، کلدیپ یادیو 3 اور محمد شامی 2 رنز بنا سکے جبکہ روہت شرما، مہندرا سنگھ دھونی اور جسپریت بمرا کوئی سکور نہ بنا سکے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کومنز سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 9 اوورز میں محض 29 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور ایڈم زامپا نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ نیتھن کولٹرنیل، گلین میکس ویل اور نیتھن لیون نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید : کھیل


loading...