ہاتھی اس کی دیکھ بھال کرنے والے شخص کے اوپر بیٹھ گیا، جان چلی گئی

ہاتھی اس کی دیکھ بھال کرنے والے شخص کے اوپر بیٹھ گیا، جان چلی گئی
ہاتھی اس کی دیکھ بھال کرنے والے شخص کے اوپر بیٹھ گیا، جان چلی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ہاتھی اپنی دیکھ بھال کرنے والے شخص کے اوپر بیٹھ گیا جس سے اس شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ میل آن لائن کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست کیرالاکے ضلع کوٹیام میں واقع قصبے کیراپوزا میں پیش آیا، جہاں 40سالہ ارون پنیکر نہلانے کے ہاتھی کو بٹھانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ہاتھی کو بٹھانے کے لیے اس نے ایک چھڑی لی اور قریب جا کر ہاتھی کو مارنا شروع کر دیا۔ اسی دوران ہاتھی نیچے بیٹھ گیا۔


رپورٹ کے مطابق ارون پنیکر نے ہاتھ کو بیٹھتے دیکھ کر تیزی سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کی لیکن پاﺅں پھسل جانے سے گر گیا اور ہاتھی اس کے اوپر ہی بیٹھ گیا۔ سی سی ٹی وی کیمرے سے حاصل ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ صورتحال دیکھ کر دور سے ایک اور شخص آتا ہے اور ہاتھی کو ڈنڈے مار کر اٹھانے کی کوشش کرتا ہے تاہم جب تک ہاتھی اٹھتا ہے، ارون پنیکر جان سے ہاتھ دھو چکا ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ ہاتھ ایک مقامی ہسپتال ٹرسٹ کی ملکیت تھی اور مرنے والے شخص کو اس کی دیکھ بھال کے لیے رکھا گیا تھا۔