جارج بش کی پوتی نے شادی کرلی

جارج بش کی پوتی نے شادی کرلی
جارج بش کی پوتی نے شادی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کی پوتی ایشلے واکر بش رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔ میل آن لائن کے مطابق 29سالہ ایشلے واکر نے امریکی شہر آسٹن میں اپنے منگیتر جولیان لی فیور کے ساتھ زندگی بھر ساتھ نبھانے کا عہد کیا۔ ان کی شادی کی تقریب ان اہتمام ایشلے کی بڑی بہن لورین بش نے کیاتھا۔


رپورٹ کے مطابق ایشلے اور جولیان کی منگنی 2017ءمیں ہوئی تھی اور ان کی منگنی کا اعلان بھی ایشلے کی بہن لورین نے ہی کیا تھا۔ شادی کی ویڈیوز اور تصاویر بھی لورین نے ہی سب سے پہلے آن لائن پوسٹ کیں، جو آن کی آن میں بہت وائرل ہو گئیں۔شادی کی تقریب میں بش فیملی کے بیشتر افراد سمیت متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ ایشلے اور لورین سابق صدر جارج بش کے بیٹے نیل بش کی صاحبزادیاں ہیں۔