PUBG کا نشہ، نوجوان لڑکے نے گیم کھیلتے ہوئے غلطی سے پانی کی بجائے تیزاب پی لیا

PUBG کا نشہ، نوجوان لڑکے نے گیم کھیلتے ہوئے غلطی سے پانی کی بجائے تیزاب پی لیا
PUBG کا نشہ، نوجوان لڑکے نے گیم کھیلتے ہوئے غلطی سے پانی کی بجائے تیزاب پی لیا

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)سمارٹ فونز کا استعمال ہی نوجوان کو دنیا سے بے خبر کرنے کے لیے کافی تھا، اس پر مستزاد ویڈیوگیمز ، جن کی وجہ سے کئی سنگین حادثات رونما ہو چکے ہیں۔ ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ گزشتہ روز بھارت میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان موبائل فون پر معروف گیم PUBGکھیلنے میں اتنا مگن تھا کہ اس دوران پانی کی بجائے تیزاب پی گیا۔ نیوز 18کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیاپردیش قصبے چھندواڑا میں پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ13سالہ لڑکا موبائل فون پرمذکورہ گیم کھیلتے ہوئے پانی کی بوتل اٹھانے گیا جہاں تیزاب کی ایک بوتل بھی پڑی تھی۔ گیم میں مگن ہونے کی وجہ سے اس نے پانی کی بجائے تیزاب کی بوتل اٹھا لی اور پی گیا۔ حالت غیرہونے پر اسے فوری طور پر ہسپتال لیجایا گیا جہاں اس کا مقعد کی انتڑیوں کا آپریشن کیا گیا۔ اب اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی


loading...