پاک بھارت کشیدگی کم کروانے کے لئے سعودی عرب نے کیا کردار ادا کیا؟ وزیر اطلاعات نے اندر کی بات بتادی

پاک بھارت کشیدگی کم کروانے کے لئے سعودی عرب نے کیا کردار ادا کیا؟ وزیر ...
پاک بھارت کشیدگی کم کروانے کے لئے سعودی عرب نے کیا کردار ادا کیا؟ وزیر اطلاعات نے اندر کی بات بتادی

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ”پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کم کرنے میں سعودی عرب نے انتہائی اہم کردار ادا کیا۔ سعودی عرب نے ہی متحدہ عرب امارات اور امریکہ سمیت دیگر ممالک کو متحرک کیا کہ وہ اس کشیدگی کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔“

سعودی گزٹ کے مطابق پاکستان کے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ”بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستان کے ساتھ کشیدگی ختم نہیں کرنا چاہتے تھے اور پاکستان کی طرف سے حالات کو معمول پر لانے اور امن قائم رکھنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جواب نہیں دے رہے تھے۔ وہ اس ساری صورتحال کا فائدہ اٹھا کر اپنی سیاسی بڑھانے اور الیکشن جیتنے کی کوششیں کر رہے تھے۔“

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...