مولانا مسعود اظہر کی گرفتاری کے فیصلے کا امکان

مولانا مسعود اظہر کی گرفتاری کے فیصلے کا امکان
مولانا مسعود اظہر کی گرفتاری کے فیصلے کا امکان

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مو لانا مسعود اظہر کو گرفتار کرنے یانہ کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم پاکستان 24گھنٹوں میں کریں گے ، سکیورٹی حکام نے مولانا مسعود اظہر کی گرفتاری کا فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کے سپرد کردیاہے جن کے پاس وزارت داخلہ بھی ہے ۔

جیونیوز کے مطابق وزرارت داخلہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا تھا جس میں مولانا مسعود اظہر کے بھائی اور بیٹے کی گرفتاری کا فیصلہ کیاگیا لیکن مولانا مسعود اظہر کوگرفتار کرنے کا فیصلہ اس لئے نہیں کیاگیا تھا کہ حکومت خود کہہ چکی ہے کہ وہ بیمار ہیں لیکن اب یہ فیصلہ وزیر اعظم عمران خان پر چھوڑ دیا گیاہے کہ مولانا مسعود اظہر کو گرفتار کرنا ہے یا نہیں کرنا ، وزیر اعظم عمران خان کے پاس وزارت داخلہ بھی ہے۔اس لئے وہ مولانا مسعود اظہر کی گرفتاری بارے فیصلہ کریں گے ۔ مولانا مسعود اظہر کو گرفتار کرنے کا فیصلہ 24گھنٹے میں کیا جائیگا ، بھارت کی جانب سے بھیجے گئے ڈوزیئر میں مولانا مسعود اظہر کا نام بھی شامل ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں