فیاض الحسن چوہان کی جگہ کس کو وزیر اطلاعات پنجاب بنا یا جا رہا ہے ؟بڑی خبر آگئی

فیاض الحسن چوہان کی جگہ کس کو وزیر اطلاعات پنجاب بنا یا جا رہا ہے ؟بڑی خبر ...
فیاض الحسن چوہان کی جگہ کس کو وزیر اطلاعات پنجاب بنا یا جا رہا ہے ؟بڑی خبر آگئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی سید صمصام بخاری کو وزیر اطلاعات پنجاب بنانے کی منظوری دیدی گئی ہے ، صمصام بخاری کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی سید صمصام بخاری کو وزیر اطلاعات پنجاب بنانے کی منظوری دیدی گئی ہے ، صمصام بخاری کل اپنے عہد ے کا حلف اٹھائیں گے ، صمصام بخاری کو وزیر اطلاعات پنجاب بنانے کی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دی ہے ۔

واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی جانب سے ہندو کمیونٹی کے بارے میں دیئے جانیوالے متنازعہ بیان کے بعد ان کو اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا ، وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بھی ان کے بیان کا نوٹس لیا تھا ، اس پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فیاض الحسن چوہان کو وزیر اعلیٰ ہاﺅس طلب کرکے ان سے استعفیٰ طلب کیا تھا جس پر وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے ۔

مزید : قومی


loading...