پولیس افسر اور اہلکار اپنی دلیر افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، پولیس نظام میں اصلاحات لا کر اسے عوامی بنائیں گے:سردار عثمان بزدار 

پولیس افسر اور اہلکار اپنی دلیر افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، پولیس نظام میں ...
پولیس افسر اور اہلکار اپنی دلیر افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، پولیس نظام میں اصلاحات لا کر اسے عوامی بنائیں گے:سردار عثمان بزدار 

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ  پولیس کو عوام کی امنگوں پر پورا اترنا ہے،صوبے میں امن عامہ کی فضا کو بہتر بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،پولیس میں جدید ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال وقت کا تقاضا ہے، پولیس افسر اور اہلکار اپنی دلیر افواج کیساتھ کھڑے ہیں اورموجودہ حالات میں سیکیورٹی فورسز کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، پولیس نظام میں اصلاحات لا کر اسے عوامی پولیس بنائیں گے اورپنجاب پولیس پورے پاکستان میں رول ماڈل بنے گی۔

سنٹرل پولیس آفس کے دورے،خدمت مراکز کی موبائل ایپلی کیشن کے افتتاح  اور اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ خدمت مراکز کی موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے شہریوں کو سہولت ملے گی اوروہ خدمات کے بارے میں اَپ ڈیٹ حاصل کرسکیں گے،شہریوں کی شکایات کا آن لائن ازالہ اچھا اقدام ہے، شکایت سنٹر کو 24 گھنٹے آپریشنل رکھنے کا جائزہ لیا جائے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب  نے  کہا کہ پولیس کو عوام کی امنگوں پر پورا اترنا ہے،صوبے میں امن عامہ کی فضا کو بہتر بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،پولیس میں جدید ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال وقت کا تقاضا ہے،پولیس کمپلینٹ اتھارٹی اور صوبائی سیفٹی کمیشن بھی قائم کئے جائیں گے اورپولیس خدمت مراکز کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خدمت مراکز کو تحصیل کی سطح پر بڑھانے کے پروگرام پر مرحلہ وار عملدرآمد کیا جائے گا جبکہ73 پولیس تھانو ں کی عمارتوں کی تعمیر کیلئے ترجیحی بنیادوں پر وسائل فراہم کریں گے اورڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں خدمت کاؤنٹرز کے قیام کے بعد ان کا دائرہ کار تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں تک بڑھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی تربیت کیلئے ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، ساہیوال اور بہاولپور میں نئے ٹریننگ سنٹرز بنیں گے،نئے ٹریننگ سنٹرز پر کام کا آغاز اگلے مالی سال سے ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پولیس کی پرانی گاڑیوں کی جگہ نئی گاڑیاں خریدنے کیلئے قابل عمل طریقہ کار کا ماڈل وضع کیا جائے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ  پولیس کے افسر اور اہلکار اپنی دلیر افواج کیساتھ کھڑے ہیں اورموجودہ حالات میں سیکیورٹی فورسز کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے،پولیس نظام میں اصلاحات لا کر اسے عوامی پولیس بنائیں گے اورپنجاب پولیس پورے پاکستان میں رول ماڈل بنے گی، پولیس کو عوام کی امنگوں پر پورا اترنا ہے،پولیس کو عوام کی خدمت کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھنی چاہیئے،پولیس کو اپنے رویوں کو بہتر بنا کر عوام کو تبدیلی کا احساس دلانا ہے کیونکہ سائل سے اچھا رویہ اس کی آدھی پریشانی دور کر دیتا ہے۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس کو سائلین سے عزت و احترام سے پیش آنا چاہیئے، پنجاب حکومت پولیس کے افسروں اور اہلکاروں کے عزت و احترام میں کمی نہیں آنے دے گی، پولیس کے اچھے افسر محکمے کی نیک نامی بڑھاتے ہیں اوراچھے اور ایماندار افسر عوام کی خدمت کو اپنا شعار سمجھتے ہیں،میں آپ پر پورا اعتماد کرتا ہوں،آپ ایمانداری سے فرائض سرانجام دیں، حکومت آپ کے پیچھے کھڑی ہوگی،نیک نیتی سے کام کریں گے تو اللہ تعالیٰ کی بھی مدد شامل حال ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب  نے ہدایت کی کہ محکمہ پولیس ہفتہ خوش اخلاقی منائے اور میں خود آپ کیساتھ سڑک پر کھڑا ہو کر ہفتہ خوش اخلاقی میں شرکت کروں گا ، تھانوں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے،گزشتہ دس برس کے دوران سابق حکومت نے پولیس کو گاڑیاں اور دیگر ضروری سامان نہیں مہیا کیالیکن موجودہ حکومت اپنے وسائل میں رہتے ہوئے پولیس کی ضروریات کو پورا کرے گی، وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پنجاب پولیس کو خوب سے خوب تر بنائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پولیس عوام کی خدمت کے مشن میں میرے دست و بازو بنے۔ 

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...