ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کے مستعفیٰ ہونے کی اصل وجہ کیا تھی؟حیران کن انکشاف سامنے آ گیا

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کے مستعفیٰ ہونے کی اصل وجہ کیا تھی؟حیران کن ...
ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کے مستعفیٰ ہونے کی اصل وجہ کیا تھی؟حیران کن انکشاف سامنے آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی جانب سے گزشتہ ہفتے دیے گئے استعفی کے پیچھے کی اصل وجہ سامنے آگئی۔

قطری میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے شامی صدر بشار الاسد کے دورہ تہران سے متعلق لاعلم رکھنا جواد ظریقے کے استعفی کی وجہ بنی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قسیمی کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کو اس دورے سے متعلق کسی بھی سطح پر کوئی معلومات نہیں تھی اور اس معلومات کی کمی کو دورے کے اختتام تک برقرار رکھا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر جواد ظریف کے استعفی کی ایک وجہ وزارت خارجہ کے ساتھ اس طرح کی معلومات کی کمی تھی، ان کا استعفی کوئی نجی اور انفرادی معاملہ نہیں تھا بلکہ اس کا مقصد وزارت خارجہ کے لیے مثبت کوشش کرنا اور ملک کے جمہوری نظام کو اس کی اصل جگہ پر لانا تھا۔

خیال رہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب کی برانچ قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی گزشتہ ہفتے ہونے والی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور شامی صدر بشارالاسد کی ملاقات میں موجود تھے۔قاسم سلیمانی کا کہنا تھا کہ جواد ظریف خارجہ پالیسی کے انچارچ میں اہم شخص تھے اور آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے ان کی حمایت کی گئی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے دیے گئے جواد ظریف کے استعفی کو ایرانی صدر حسن روہانی نے مسترد کردیا تھا، جس کا مقصد ایک اعتدال پسند اتحادی کو مضبوط بنانا تھا جسے 2015میں مغرب کے ساتھ جوہری معاہدے پر طویل عرصے سے قدامت پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا جارہا تھا۔