یمن میں حکومتی فورسز اور باغیوں کی جھڑپ میں 5بچے جاں بحق، 10سے زائد بچے زخمی بھی ہوئے: ڈائریکٹر یونیسیف

یمن میں حکومتی فورسز اور باغیوں کی جھڑپ میں 5بچے جاں بحق، 10سے زائد بچے زخمی ...
 یمن میں حکومتی فورسز اور باغیوں کی جھڑپ میں 5بچے جاں بحق، 10سے زائد بچے زخمی بھی ہوئے: ڈائریکٹر یونیسیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الحدیدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)یمن میں اتحادی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے دوران گولہ باری کی زد میں آکر 5 بچے جاں بحق جبکہ 10 سے زائد بچے زخمی بھی ہوگئے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیسیف نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن میں حکومتی فورسز اور حوثی باغیوں کی جھڑپ کے دوران اندھی گولی کا نشانہ بن کر 5بچے جاں بحق ہوگئے، یہ بچے اپنے گھروں میں کھیل رہے تھے۔یونیسیف کی ڈائریکٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ فریقین کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود جنوبی حدیدہ میں کہیں کہیں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ واقعے میں جھڑپ کی زد میں آکر 5بچے جاں بحق اور 10سے زائد زخمی ہوگئے۔

دوسری طرف جنوبی حدیدہ میں طبی امداد فراہم کرنے والے مراکز نے عالمی خبر رساں ادارے کو بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 10سے زائد زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔واضح رہے کہ یمن میں 2015سے جاری خانہ جنگی میں 20ہزار سے زائد شہری اپنی جانوں سے گئے جب کہ 60ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔ مسلسل جھڑپوں اور گولہ باری کے باعث کئی لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔