آئی سی سی کی پاکستان کرکٹ بورڈ کو نسل پرستانہ کوڈ میں ترمیم پر غور کی یقین دہانی

آئی سی سی کی پاکستان کرکٹ بورڈ کو نسل پرستانہ کوڈ میں ترمیم پر غور کی یقین ...
آئی سی سی کی پاکستان کرکٹ بورڈ کو نسل پرستانہ کوڈ میں ترمیم پر غور کی یقین دہانی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پی سی بی کے مطالبے پر نسل پرستانہ کوڈ میں ترمیم پر غور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ  بورڈ کے سربراہ احسان مانی نے اس حوالے سے آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر سے خصوصی طور پر ملاقات کرکے نسل پرستانہ کوڈ میں ترمیم پر بات کی۔ پی سی بی کا موقف ہے کہ اگر مستقبل میں ایسا واقعہ پیش آئے تو فریقین کے مفاہمت کرنے کے بعد اس معاملے کو ختم کرکے ذمہ دار کھلاڑی یا آفیشل کو سزا نہیں دینی چاہیے، آئی سی سی چیئرمین نے اس ایشوپر بات کرنے کا وعدہ کیاہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی ریس ازم کوڈ میں ترمیم کا معاملہ آئی سی سی اجلاس میں اٹھانے کا عندیہ دیا تھا لیکن ایجنڈے کی طوالت اور وقت کی کمی سے ایسا ممکن نہ ہوسکا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی معذرت اور جنوبی افریقہ کرکٹر فیلکویو کی جانب سے معاملہ ختم کرنے کے باوجود آئی سی سی نے سرفراز احمد پر 4میچز کی پابندی عائد کی تھی جس پر پی سی بی چیئرمین نے سخت ناگواری کا اظہار کیا تھا،اس ایشو کے بعد پی سی بی پہلے ہی اپنے اینٹی ریسزم کوڈ میں ترمیم کرچکا ہے۔

مزید : کھیل


loading...