مودی دنیا کا پہلا وزیر اعظم جو دہشت گرد تنظیم سے آیا ،پوری قوم پاک فوج کے پیچھے کھڑی ہے:سینیٹر رحمن ملک 

مودی دنیا کا پہلا وزیر اعظم جو دہشت گرد تنظیم سے آیا ،پوری قوم پاک فوج کے ...
مودی دنیا کا پہلا وزیر اعظم جو دہشت گرد تنظیم سے آیا ،پوری قوم پاک فوج کے پیچھے کھڑی ہے:سینیٹر رحمن ملک 

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے کہاکہ بھارتی سیاستدان اور سول سوسائٹی مودی کے جنگی عزائم کیخلاف کھڑے ہوچکے ہیں،مودی دنیا کا پہلا وزیر اعظم ہے جو دہشت گرد تنظیم آر ایس ایس سے آیا ہے،بھارتی عوام جنگ نہیں چاہتی لیکن مودی الیکشن جیتنے کیلئے ایسا چاہتا ہے،اگر بھارت نے کوئی اور جارحیت کی تو اسے ایئر چیف کے بعد آرمی چیف کو بھی ہٹانا پریگا،قوم پاکستان آرمی کے پیچھے کھڑی ہے،بھارتی میڈیا نے جھوٹ بول کر یہ محسوس کروایا جیسے ہم ڈر گئے،ہم ڈرنے والوں میں سے نہیں امن چاہتے اور امن پسند لوگ ہیں،بھارتی عوام ایسا وزیراعظم منتخب کریں جو تربیت یافتہ ،ملک کا رکھوالا ہو،کسی غدار کا چناؤ نہ کیا جائے ۔

 چینی ڈپٹی ایمبسڈر لی جان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رحمن ملک نے کہاکہ بھارتی سیاستدان اور سول سوسائٹی مودی کے جنگی عزائم کیخلاف کھڑے ہوچکے ہیں،بھارتی سینئر سیاستدان چدمبرم نے بھی کہا ہے کہ پاکستان سے بات چیت کرنا ہوگی،پہلے سے کہہ دیا تھا کہ مودی الیکشن کیلئے پاکستان کیساتھ جنگی صورتحال پیدا کریگا،مودی دنیا کا پہلا وزیر اعظم ہے جو ایک دہشت گرد تنظیم آر ایس ایس سے آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کہتا ہے پاکستان نے ایف سولہ طیارے استعمال کئے ،بھارت ایف 16 کا جو ٹکرا دکھا رہا ہے وہ تائیوان سے سکریپ میں لایا گیا ہے،بھارت کی باتیں بھی سکریپ اور اب شواہد بھی سکریپ ہیں،بھارتی عوام جنگ نہیں چاہتی لیکن مودی الیکشن جیتنے کیلئے ایسا چاہتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے سینئر سیاستدان، سابق جنرل بھی کہہ رہے ہیں کہ مودی نے اپنی مقبولیت کیلئے جنگی صورتحال پیدا کی،مودی کشمیر میں آر ایس ایس جیسی دہشت گرد تنظیم کو آباد کررہا ہے،مودی سے کہوں گا آپ کا کھیل ختم ہوچکا ہے،مودی دوبارہ رافیل طیارے کی ڈیل کی بات کررہاہے جس سے وہ کمانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے کوئی اور جارحیت کی تو مودی کو ایئر چیف کے بعد آرمی چیف کو بھی ہٹانا پریگا،پوری قوم پاکستان آرمی کے پیچھے کھڑی ہے، پاکستان ائیرفورس نے پوری دنیا میں اپنا نام کمایا ہے،ہمیں ہمارے پائلٹ حسن صدیقی پر فخر ہے اور وہ قوم کا ہیرو ہے،ہر ملک کا میڈیا اپنے ملک کا اہم ستون ہوتا ہے،بھارتی میڈیا نے ہمیشہ غلط تاثر دیا ،انڈین میڈیا نے جھوٹ بول کر یہ محسوس کروایا جیسے ہم ڈر گئے۔

انہوں نے کہاکہ ہم ڈرنے والوں میں سے نہیں،ہم امن چاہتے ہیں اور امن پسند لوگ ہیں، جنگ کر کے مودی جیت نہیں سکتے،ہر چیز کا حل ہے اور ہم نے مودی کے برانڈ کو فیل کر دیا ہے،بھارتی عوام سے اپیل ہے کہ جو بھی وزیراعظم منتخب کیا جائے وہ تربیت یافتہ اور ملک کا رکھوالا ہو،کسی ایسے وزیراعظم کا چناؤ نہ کیا جائے جو غدار ہو۔

مزید : قومی


loading...