”عمران خان تاڑ میں بیٹھے ہیں“، حفیظ اللہ نیازی نے حکومتی ٹیم کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

”عمران خان تاڑ میں بیٹھے ہیں“، حفیظ اللہ نیازی نے حکومتی ٹیم کیلئے خطرے کی ...
”عمران خان تاڑ میں بیٹھے ہیں“، حفیظ اللہ نیازی نے حکومتی ٹیم کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیاز ی نے کہاہے کہ عمران خان الیکشن سے پہلے کہتے تھے کہ میں ایسی ٹیم دوں گا لیکن اب عمران خان تاڑ میں بیٹھے ہیں کہ جو بندے لائے تھے ، ان کوچن چن کر نکالیں گے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ عمران خان الیکشن سے پہلے کہتے تھے کہ میں ایسی ٹیم دوں گا لیکن اب عمران خان تاڑ میں بیٹھے ہیں کہ جو بندے لائے تھے ، ان کوچن چن کر نکالیں گے ، یہ اب دباﺅ ہے یا کچھ اور یہ کشتی سے بوجھ اتارا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کا بھارت کے ساتھ بہت مضبوط تعلق ہے ، امریکہ کے بھارت کے ساتھ جو معاہدے ہیں وہ اس وقت امریکہ کے نیٹو ممالک کے ساتھ بھی نہیں ہیں، امریکہ کی چین اور بھارت کے بارے میں ایک پالیسی ہے ،سیاست کے اندر بھارت جو کررہاہے ، اس کو امریکہ کی آشیر باد حاصل ہے ، بھارت جو کچھ بھی کررہا ہے ، امریکہ اس میں آن بورڈ ہے ۔

مزید : قومی