حسن نثارنے سابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان سے متعلق اہم انکشاف کردیا

حسن نثارنے سابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان سے متعلق اہم انکشاف ...
حسن نثارنے سابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان سے متعلق اہم انکشاف کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ فیاض الحسن چوہان میرے پا س آئے اور مجھ سے کہا تھا کہ مجھے کوئی نصیحت کریں جس پر میں نے ان سے کہا تھا کہ کم سے کم نظر آیا کرواور کم سے کم بولا کرو۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان میرے پا س آئے اور مجھ سے کہا تھا کہ مجھے کوئی نصیحت کریں جس پر میں نے ان سے کہا تھا کہ کم سے کم نظر آیا کرواور کم سے کم بولا کرو۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات فیاض الحسن چوہان ہی بتا سکتے ہیں کہ ان کا خاندان کب چوہان سے مسلمان ہوا ، فیاض الحسن چوہان کا بیان جہالت کا پلندا ہے ، ہم برصغیر کے مسلمانوں کو سوچ لینا چاہئے کہ ہمارا منبع کیاہے ؟ ہندو برادری کوچاہئے کہ بالغ النظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کو معاف کردے ،ان کے اس بیان سے پوری قوم کو ہندو برادری اور اقلیتوں کے سامنے شرمندگی کا سامنا ہوا ہے ۔

مزید : قومی


loading...