وزیر ریلوے شیخ رشید 3 روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے 

وزیر ریلوے شیخ رشید 3 روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے 
وزیر ریلوے شیخ رشید 3 روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید  تین روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں،تہران ایئر پورٹ آمد پر ایران میں پاکستان کی سفیر رفعت مسعود نے وزیر ریلوے کا استقبال کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید  ایرانی حکومت کی خصوصی دعوت پر قازوین ، رشت ریلوے روٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے تہران پہنچے ہیں۔افتتاحی تقریب کل  6مارچ کو منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی ایرانی صدرحسن روحانی ہونگے جبکہ میزبان ایرانی صدر ہیں۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو تقریب میں شرکت کاخصوصی دعوت نامہ ایران کے وزیر روڈ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ محمد اسلامی نے دیاتھا ۔وزیر ریلوے اپنے دورے کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیر روڑ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ محمد اسلامی سے ملاقاتیں بھی کرینگے ۔ وزیر ریلوے ایرانی صدر کو وزیر اعظم جبکہ ایرانی روحانی پیشوا آیتہ اللہ سیّد علی خامنائی کو صدر پاکستان کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے۔ شیخ رشید احمد پاکستان اور ایران کے درمیان ریل نیٹ ورک کی بہتری اور شراکت داری کے حوالے سے متعلقہ اداروں سے بات چیت کریں گے اور ایرانی قیادت کو پاک بھارت کشیدگی اورعالمی برادری سے رابطوں کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔