بھارتی آبدوز کا سراغ لگا کر پاکستان نے بھارتی جنگی جنون کو بے نقاب کردیا،کوئی مودی کو سمجھائے کہ خطے کا امن تباہ نہ کرے:ڈاکٹر شیریں مزاری 

بھارتی آبدوز کا سراغ لگا کر پاکستان نے بھارتی جنگی جنون کو بے نقاب ...
بھارتی آبدوز کا سراغ لگا کر پاکستان نے بھارتی جنگی جنون کو بے نقاب کردیا،کوئی مودی کو سمجھائے کہ خطے کا امن تباہ نہ کرے:ڈاکٹر شیریں مزاری 

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مودی بھارت کو خود کشی کی طرف دھکیل رہا ہے، کوئی مودی کو عقل دے کہ وہ خطے کا امن برباد نہ کرے،پاکستانی حدود میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگا کر پاکستان نے بھارتی جنگی جنون کو بے نقاب کردیا ہے،مودی کے ہوتے ہوئے بھارت کی کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن قابل عمل نہیں،افواج پاکستان کا کردار مثالی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ پاکستان کی حدود میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگا کر پاکستان نے بھارتی جنگی جنون کو بے نقاب کردیا ہے،افواج پاکستان کا کردار مثالی ہے، بزدل مودی دراندازی کی جرات نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی آبدوز کو بے نقاب کرنے اور بھگانے پر پاکستان نیوی کی صلاحیتوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کو کوئی سمجھائے کہ پاکستان میں دراندازی پر منہ کی کھانی پڑیگی،بھارت اور مودی جان لے پاکستان ایک قوت ہے، امن کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ناقابل شکست ہے،مودی کا جنگی جنون اور پاگل پن بھارت کی خود کشی ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے ہوتے ہوئے بھارت کی کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن قابل عمل نہیں، مودی بھارت کو خود کشی کی طرف دھکیل رہا ہے، کوئی مودی کو عقل دے کہ وہ خطے کا امن برباد نہ کرے۔

مزید : قومی


loading...