مقروض ممالک کبھی ترقی نہیں کرتے،ہمیں نا تجربہ کاری کاطنعہ دینے والے تجربہ کاروں نے ملکی خزانے پر ڈاکہ ڈالا:شوکت یوسفزئی

مقروض ممالک کبھی ترقی نہیں کرتے،ہمیں نا تجربہ کاری کاطنعہ دینے والے تجربہ ...
مقروض ممالک کبھی ترقی نہیں کرتے،ہمیں نا تجربہ کاری کاطنعہ دینے والے تجربہ کاروں نے ملکی خزانے پر ڈاکہ ڈالا:شوکت یوسفزئی

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیراطلاعات خیبرپختونخواشوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مقروض ممالک کبھی ترقی نہیں کرتے،وزیراعظم عمران خان نے ملک کو قرضوں کے بوجھ سے نکالنے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے سخت فیصلے کیے ،ہمیں نا تجربہ کاری کاطنعہ دینے والے تجربہ کاروں نے ملک کو مقروض چھوڑا اور ملک کے خزانے پر ڈاکہ ڈالا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے ملک پر پیسے لگانے کی بجائے اپنے اوپر لگائے اور ریکارڈ کرپشن کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی حکومتوں نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا تھا ،ملک کو بدنامی اور دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے روزانہ6 ارب روپے قرض واپس کر رہے ہیں ،ہمیں نا تجربہ کار کہنے والوں نے ملک پر 30 ہزار ارب کا قرضہ چڑھایا جبکہ ملک کی ترقی کے لیےکچھ بھی نہیں کیا،ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرنے کے لئے باہر سے اور بھی انویسٹمنٹ لا رہے ہیں، پوری دنیا کو پتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چور اور کرپٹ نہیں،اس لئے وہ  پاکستان میں انویسمنٹ کر رہے ہیں ۔

صوبائی کابینہ میں تو سیع کے بارے میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ صوبے کے چیف ایگزیکٹو  ایک  بااختیار وزیراعلیٰ ہیں،وہ جب چاہیں گے کابینہ میں توسیع کرلینگے،کابینہ میں توسیع کے بارے میں اختلافات کی باتیں بے بنیاد ہیں، وزیراعلیٰ صوبائی حکومت کے معاملات کو اچھی طرح چلا رہے ہیں،صوبے میں بیوروکریسی میں رد و بدل اور تبادلے معمول کی باتیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے جبکہ بیوروکریسی بھی پوری شفافیت اور آزادی سے اپنا کام کررہی ہے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت میں کرپشن نا قابل برداشت ہے اور جو بھی کرپشن میں ملوث پایا گیا اس کو حکومت سے باہر کریں گے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور


loading...