بھارتی طیارہ گرانے والے حسن صدیقی کو تو آپ نے دیکھ لیا ،اب دوسرا بھارتی طیارہ گرانے والے پاکستانی پائلٹ کی تصویر بھی منظر عام پر آگئی

بھارتی طیارہ گرانے والے حسن صدیقی کو تو آپ نے دیکھ لیا ،اب دوسرا بھارتی طیارہ ...
بھارتی طیارہ گرانے والے حسن صدیقی کو تو آپ نے دیکھ لیا ،اب دوسرا بھارتی طیارہ گرانے والے پاکستانی پائلٹ کی تصویر بھی منظر عام پر آگئی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فضائیہ کی جانب سے 2 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے گئے تھے۔ ایک طیارہ سکوارڈن لیڈر حسن صدیقی جبکہ دوسرا طیارہ ونگ کمانڈر نعمان علی خان نے گرایا۔آئی ایس پی آر نے گزشتہ روز بیان جاری کیا تھا کہ پاکستان کی حدود کے اندر دراندازی کی کوشش کرنے پر پاک فضائیہ نے بھارت کے 2 ایئر کرافٹ مار گرائے تھے۔ ان میں سے ایک بھارتی طیارہ سکوارڈن لیڈر حسن صدیقی جبکہ دوسرا ونگ کمانڈر نعمان علی خان نے گرایا تھا۔اب نعمان علی خان کی تصویر بھی منظر عام پر آگئی ہے ۔ سوشل میڈیا پر قومی ہیروز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جہاں اس کارروائی کے ذریعے دشمن کے دلوں میں اپنی دھاک بٹھا دی وہیں دونوں اب قوم کی آنکھ کا تارا اور فخر کا نشان بن گئے ہیں۔

مزید : قومی


loading...