فیاض الحسن چوہان کو ایک بار پہلے بھی معطل کیا گیا تھا ، مظہر عباس کی نشاندہی

فیاض الحسن چوہان کو ایک بار پہلے بھی معطل کیا گیا تھا ، مظہر عباس کی نشاندہی
فیاض الحسن چوہان کو ایک بار پہلے بھی معطل کیا گیا تھا ، مظہر عباس کی نشاندہی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ ایک بار فیاض الحسن چوہان کوتحریک انصاف سے معطل کردیا گیا تھا۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ ایک بار فیاض الحسن چوہان کوتحریک انصاف سے بھی معطل کردیا گیا تھا ، اس کے بعد جب ان کو وزیر اطلاعات بنایا گیاتھا تو اس وقت بھی یہ صورتحال سامنے آئی تھی کہ ایک ایسے شخص کو جس کی زبان کا پتہ ہے اس کو ایسی وزارت دی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان کواس قسم کی وزارت دینا بہت بڑی غلطی تھی ،انہوں نے کہا کہ جو شخص اس طرح کے ریمارکس پاس کرے ، اس کو برطرف کرنا چاہئے ۔

مزید : قومی