وزارت کافی نہیں فیاض چوہان کی رکنیت بھی ختم کی جائے ،پیپلز پارٹی نے بڑا مطالبہ کر دیا

وزارت کافی نہیں فیاض چوہان کی رکنیت بھی ختم کی جائے ،پیپلز پارٹی نے بڑا ...
وزارت کافی نہیں فیاض چوہان کی رکنیت بھی ختم کی جائے ،پیپلز پارٹی نے بڑا مطالبہ کر دیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی نے فیاض چوہان کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی جانب سے فیاض الحسن چوہان کو وزارت سے ہٹانا کافی نہیں،اسمبلی کی بنیادی رکنیت ختم کی جائے،فیاض چوہان اس معاشرے اورملک کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مذہبی منافرت پھیلانے والے شخص کو اسمبلی میں برداشت نہیں کیا جا سکتا،فیاض چوہان کو تربیت ہی معاشرے میں انتشار پھیلانے کی دی گئی ہے،معاشرے، سیاسی، سماجی طبقات کا مطالبہ تھا کہ فیاض چوہان کو اسمبلی سے بھی باہر نکالا جائے جس کی تربیت انتشار والی ہو اسے کسی بھی عہدے پر نہیں رکھا جا سکتا۔انہوں نے کہاکہ فیاض چوہان نے حکومتی ترجمان ہوتے ہوئے کمیونٹی کو لڑانے کی کوشش کی،ملک کے خلاف سازش کی ہے،قائد اعظم نے اقلیتوں کو آزادی دی،پی پی نے ہمیشہ اقلیتوں کو ہمیشہ حقوق اور حق نمائندگی دی ہے ہم فیاض چوہان جیسے انتشار پسند لوگوں کو ایوانوں میں برداشت نہیں کر سکتے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...