”بادشا ہ سلامت کو ان کی یہ بات اچھی نہیں لگی“ ، ارشاد بھٹی نے فیاض الحسن چوہان کے مستعفی ہونے کی وجہ بیان کردی

”بادشا ہ سلامت کو ان کی یہ بات اچھی نہیں لگی“ ، ارشاد بھٹی نے فیاض الحسن ...
”بادشا ہ سلامت کو ان کی یہ بات اچھی نہیں لگی“ ، ارشاد بھٹی نے فیاض الحسن چوہان کے مستعفی ہونے کی وجہ بیان کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ فیاض الحسن چوہان کواس لئے ہٹایا گیا کہ بادشا ہ سلامت کو ان کی یہ بات اچھی نہیں لگی ، یہ ایک وقت کے لئے رکھے جاتے ہیں اور ایک وقت آتا ہے تو ان کونکال دیا جاتاہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان نے کیا کیا گالیاں نہیں دیں؟ لیکن کچھ نہیں ہوا کیونکہ ان کو اسی کام کیلئے رکھا گیا تھا ، وہ عمران خان کے چیتے تھے اور جب وہ داخل ہوتے تھے تو عمران خان کہتے تھے کہ وہ آیا میرا چیتا ۔ انہوں نے کہا کہ اب ہوا یہ ہے کہ بادشا ہ سلامت کو ان کی یہ بات اچھی نہیں لگی ، یہ ایک وقت کے لئے رکھے جاتے ہیں اور ایک وقت آتا ہے تو ان کونکال دیا جاتاہے ، یہی کچھ مسلم لیگ ن میں صدیق الفاروق کے ساتھ بھی ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے بھارت کا جی ایس پی کا درجہ ختم کرنے سے بھارت کو سالانہ 25کروڑ ڈالر کا نقصان ہوگا ، یہ تجارت کا معاملہ ہے جس میں بھارت اور امریکہ کے اپنے اپنے مفادات ہیں۔

مزید : قومی


loading...