جہادی عناصر کی سرگرمیاں تبدیل کردی جائیں :مجیب الرحمان شامی

جہادی عناصر کی سرگرمیاں تبدیل کردی جائیں :مجیب الرحمان شامی
جہادی عناصر کی سرگرمیاں تبدیل کردی جائیں :مجیب الرحمان شامی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف دانشور مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ جہادی عناصر کو قابو کرنا آسان نہیں ہے ، اس کیلئے پوری جان لڑانی پڑے گی ، ہمار ے سول اور ملٹر ی ادارے اس وقت ایک پیج پر ہیں اور ان کوچاہئے کہ ان عناصر کی سرگرمیاں مکمل طور پر تبدیل کردیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ ہمسائے نہیں بدلے جاسکتے ، ہمسایوں کو ایک دوسرے کے ساتھ ملتے رہناہے اور تاریخ کا یہی سبق ہے ۔انہوں نے کہا کہ جہادی عناصر کا قابو کرنا آسان نہیں ہے ، اس کیلئے پوری جان لڑانی پڑے گی ، ہمار ے سول اور ملٹر ی ادارے اس وقت ایک پیج پر ہیں اور ان کوچاہئے کہ ان عناصر کی سرگرمیاں مکمل طور پر تبدیل کردیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی طبیعت خراب ہے ، ان کو بار بار انجائنہ کی تکلیف ہوتی ہے ، ان کے ذاتی معالج کا کہناہے کہ میں نواز شریف کے علاج سے بالکل غیر مطمئن ہوں ، اس لئے حکومت کو ان کے علاج کیلئے فوری نوٹس لینا چاہئے۔

مزید : قومی


loading...