پاک فضائیہ ملکی دفاع میں ہر اول دستے کی حیثیت رکھتی ہے،جنرل زبیر محمود حیات کا ائیر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ 

پاک فضائیہ ملکی دفاع میں ہر اول دستے کی حیثیت رکھتی ہے،جنرل زبیر محمود حیات ...
پاک فضائیہ ملکی دفاع میں ہر اول دستے کی حیثیت رکھتی ہے،جنرل زبیر محمود حیات کا ائیر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ائیر ہیڈ کوارٹرز کے دورہ کیا ہے  اور  پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کرتے ہوئے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ ملکی دفاع میں ہر اول دستے کی حیثیت رکھتی ہے، پاک فضائیہ دشمن کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں قوم کی توقعات پر پور ا اتری ہے۔پاک فضائیہ کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ قوم کو اپنے ان بہادر سپوتوں پر فخر ہے جنہوں نے دشمن کے مذموم مقاصدکو خاک میں ملا دیا۔  اس موقع پر ائیر چیف نے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریو ں کے بارے میں آگاہ کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فضائیہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں ملکی سا لمیت کے دفاع کو یقینی بنائے گی۔

مزید :

قومی -