خاورگھمن نے نعیم الحق اور فواد چودھری کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا

خاورگھمن نے نعیم الحق اور فواد چودھری کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا
خاورگھمن نے نعیم الحق اور فواد چودھری کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)صحافی خاور گھمن نے کہاہے کہ عمران خان کے سامنے نعیم الحق اور فواد چودھری کی جانب سے اپنا اپنا بیانیہ پیش کیا جارہاہے، عمران خان چیزیں دیکھ رہے ہیں، اس پر فیصلہ ہوجائے گا اور فیصلہ بڑا ہوگا۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے خاور گھمن نے کہاہے کہ فیاض الحسن چوہان کے خلاف یہ پہلی شکایت نہیں تھی بلکہ شکایتوں کا انبار لگا ہوا تھا اور فیاض الحسن چوہان سمجھ پا ہی نہیں رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے سامنے اپنے آپ کو اچھا پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اس موقع پر ایک بڑے صوبے کے وزیر کی جانب سے اس طرح کا بیان کیا اثر ڈالے گا؟

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے سامنے نعیم الحق اور فواد چودھری کی جانب سے اپنا اپنا بیانیہ پیش کیا جارہاہے اور اب دیکھتے ہیں کہ عمران خان کس کے پلڑے میں اپنا وزن ڈالتے ہیں، عمران خان چیزیں دیکھ رہے ہیں، اس پر فیصلہ ہوجائے گا اور فیصلہ بڑا ہوگا ۔

مزید : قومی


loading...