بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج نے بھی وزیراعظم عمران خان کیلئے نوبل انعام کی حمایت کردی

بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج نے بھی وزیراعظم عمران خان کیلئے نوبل انعام کی ...
بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج نے بھی وزیراعظم عمران خان کیلئے نوبل انعام کی حمایت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے کہاہے کہ عمران خان میں سکالر کی خصوصیات پائی جاتی ہیں ، میں ان کو سیلیوٹ کرتا ہوں ، عمران خان نے بہت دانائی کامظاہر ہ کیاہے اوروہ نوبل انعام کے مستحق ہیں، ان کی تقریر دانائی سے بھر پور تھی ، اس تقریر کو برصغیر سمیت دنیا بھر میں بانٹنا چاہئے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے مرکنڈے کاٹجو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں کوئی جنگ نہیں ہوگی ، اس کی وجہ یہ ہے کہ دونوں ملک ایٹمی طاقتیں ہیں، جنگ ہوئی تو لاکھوں لوگ مارے جائیں گے اور دونوں طرف کے حکمران یہ بات جانتے ہیں، دوسرایہ کہ دونوں ملک غریب ہیں اور جنگ پر بڑا خرچہ ہوتاہے ، یہ جنگ کی باتیں بھارت میں الیکشن کی وجہ سے نورا کشتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم عمران خان کی بڑی تعریف کرنا چاہتاہوں کہ ان کی جانب سے جو تقریر کی گئی ہے اس کوپورے ہندوستان نے دیکھاہے، یہ تقریر بڑی سنجیدہ تھی ، سیاستدان اور سٹیٹسمین میں فرق ہوتا ہے، عمران خان نے سٹیٹسمین ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔ مودی کی جانب سے جو جنگ کی چتاﺅنیاں دی جارہی ہیں ، یہ الیکشن سے پہلے کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی پروفیسر سے عمران خان کی تعریف کرنے پرمعافی منگوائی گئی ہے لیکن جس پروفیسر کو مارا گیا ، اس کے پاس ڈنڈا نہیں تھا ،میں نے بھی عمران خان کی تعریف کی ہے اور میرے پاس ڈنڈا بھی رکھا ہے ، جو غنڈے میرے پاس آئیں گے میرا ڈنڈا ان کا علاج کرے گا ۔ مرکنڈے نے کہاکہ95فیصد ہندوستانی میڈیا بہت غیر ذمہ دار ہوگیاہے ، یہ اپنی ریٹنگ بڑھانے کیلئے ایسی حرکتیں کرتے ہیں اور حکومت کی جانب سے بھی ایسا کرنے کیلئے دباﺅ ہے ، چمچہ گیری کرنا میڈیا کا کام نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے عمران خان نے جوراستہ دکھایا ہے ، وہی صحیح راستہ ہے ، ان کی تقریر سنجیدگی اور دانائی سے بھر ی ہوئی تھی ،ان کی جانب سے لوگوں کو بڑی سنجیدگی سے سمجھایا گیا کہ جنگ کوئی راستہ نہیں ہے ، عمران خان میں ایک دوسری کوالٹی بھی ہے کہ وہ صرف کرکٹر اور سیاستدان ہی نہیں بلکہ ایک عظیم سکالر بھی ہیں، جس طرح ان کی جانب سے دوسری جنگ عظیم کا حوالہ دیکر لوگوں کو سمجھایا گیا ۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے مرکنڈے کاٹجو کا کہناتھا کہ عمران خان میں سکالر کی خصوصیات پائی جاتی ہیں ، میں ان کو سیلیوٹ کرتا ہوں ، عمران خان نے بہت دانائی کامظاہر ہ کیاہے اوروہ نوبل انعام کے مستحق ہیں، ان کی تقریر دانائی سے بھر پور تھی ، اس تقریر کو برصغیر سمیت دنیا بھر میں بانٹنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ میں سچ بولتا ہوں اور سچ کی اپنی طاقت ہوتی ہے ، اس لئے مجھ بھارت میں کسی سے جان کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔

مزید :

قومی -