کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

  



ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ سیزن 4کے 26ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 43رنز سے شکست دے دی ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20اوورز میں181رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 9وکٹوں کے نقصان پر 137رنز ہی بنا سکی ۔

تفصیل کے مطابق ابو ظہبی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کہ درست ثابت نہ ہوا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 180رنز بنائے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شین واٹسن 15،احمد شہزاد 73،اعظم خان 12،ریلے روسو 23،عمر اکمل 23اورسرفراز احمد 1سکور بنا کر آوٹ ہو ئے جبکہ ڈی جے براوو ،سہیل تنویر اور فہیم اشرف بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف نے 4،احمد بٹ نے 3جبکہ پٹیل اور گوہر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔181رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے بیٹنگ کی تو لیوک رونکی 64،ڈیلپورٹ 25،سالٹ 2،آصف علی 0،پٹیل 14اور فہیم اشرف 2رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔

مزید : PSL /PSL News Update


loading...