وفاقی حکومت کااسلام آباد شہر میں چلتی گاڑیوں سے کھلے عام کچہرا پھینکنے پر جلد پابندی عائد،کچرا پھینکنے والوں کا چالان کرنے کا فیصلہ کرلیا 

وفاقی حکومت کااسلام آباد شہر میں چلتی گاڑیوں سے کھلے عام کچہرا پھینکنے پر ...
وفاقی حکومت کااسلام آباد شہر میں چلتی گاڑیوں سے کھلے عام کچہرا پھینکنے پر جلد پابندی عائد،کچرا پھینکنے والوں کا چالان کرنے کا فیصلہ کرلیا 

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے اسلام آباد شہر میں چلتی گاڑیوں سے کھلے عام کچہرا پھینکنے پر جلد پابندی عائد کرتے ہوئے کچرا پھینکنے والوں کا چالان کرنے کا فیصلہ کرلیا فیصلے کامقصد ایسے اقدامات کی حوصلہ شکنی کرناہے .

 وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کے زیر صدارت کلین گرین پاکستان پروجیکٹ کی بریفنگ ،میٹنگ میں سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے )، میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلاآباد (ایم سی آئی )،اینواریمینٹ پروٹیکشن اتھارٹی(ای پی اے) اور واٹر ، سینیٹیشن اینڈ ہائی جین (واش )کے اعلی افسران اور چیف ڈائرکٹرز کی شرکت ۔ ملک امین اسلم نے کہا کہ اسلام آباد شہر میں چلتی گاڑیوں سے کھلے عام کچہرا پھینکنے پر جلد پابندی عائد کی جا ئے گی اور پولیس افسران کو پورے اختیارات دے جائیں گے کہ چلتی گاڑیوں سے کچرا پھینکنے والوں کو چالان کیا جائے اور ایسے اقدامات کی حوصلہ شکنی کی جاہے ۔ ملک امین اسلم نے کہا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایات کے مطابق اسلام آباد شہر میں آنے والے دنوں میں بھر پورشجرکاری کی جائے گی اور اس کے ساتھ صفائی مہم اور ٹھوس فضلے کو ٹھکانے لگانے،پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی اور لیکوئیڈ ویسٹ مینجمینٹ جیسے اقدامات اٹھائنگے ۔میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے وفد نے ملک امین اسلم کو خانپور اور سملی ڈیم کے آبی ذخائر سے آگاہ کیا اور مستقبل میں پانی کی رسد اور طلب کے مسائل سے نمٹنے کیلئے عوام الناس میں پانی کے محتاط استعمال کی آگاہی مہم،واٹر میٹر کی تنصیب اور دوسرے ضروری اقدامات کی تفصیلات بتائیں ۔

ملک امین اسلم نے بتایا کے سوئیلیڈ ویسٹ اور لیکوئیڈ ویسٹ مینجمینٹ کلین گرین پاکستان پروجیکٹ کے اہم عناصر ہیں اور اس کیلئے جدید طریقہ کار کا نفاذ کیا جاہے گا جو عالمی معیار کے مطابق ہوگا ۔ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران نے بتایا کہ موجودہ ہفتہ تمام کار سروس سٹیشن کو واٹر ری سائکلنگ پلانٹ لگانے کے احکامات جاری ہونگے اور جو کار سروس سٹیشن پلانٹ لگانے میں انکار یا تاخیر کرینگے ان کو جرمانہ اور سیل کردیا جاہےگا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...