”بھارت کی کوئی آبدوز ہم سے نہیں بچ سکے گی“، وائس ایڈمرل (ر) عارف اللہ حسینی نے قوم کو خوشخبری سنادی

”بھارت کی کوئی آبدوز ہم سے نہیں بچ سکے گی“، وائس ایڈمرل (ر) عارف اللہ حسینی ...
”بھارت کی کوئی آبدوز ہم سے نہیں بچ سکے گی“، وائس ایڈمرل (ر) عارف اللہ حسینی نے قوم کو خوشخبری سنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفاعی تجزیہ کار وائس ایڈمرل (ر) عارف اللہ حسینی نے کہاہے، ہماری بحری صلاحیت ایسی ہے کہ بھارت کی کوئی آبدوز ہم سے نہیں بچے سکے گی۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے وائس ایڈمرل (ر) عارف اللہ حسینی نے کہاکہ ہماری بحری صلاحیت ایسی ہے کہ بھارت کی کوئی آبدوز ہم سے نہیں بچے سکے گی ، مودی کا گھر میں گھس کامارنے والاموقف غلط ثابت ہوگیاہے کہ وہ تو گھر میں گھسنے سے پہلے ہی پکڑے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کابیانیہ بنی نوع انسانی کی خوشحالی اور عالمی امن ہے ، اس خطے میں امن ممکن نہیں جب تک کشمیر کا پر امن فیصلہ نہ ہو، اب ایک عجیب چیز ہوگئی ہے کہ ہندوستان ، پاکستان اور کشمیر کے پرامن لوگ ایک پلیٹ فارم پر آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب مودی کا ہندوستان میں الیکشن لڑنا بھی مشکل ہوجائیگا کیونکہ مود ی کے عزائم سے خود ہندوستان کیلئے بھی خطرہ ہیں، مودی عالمی امن کیلئے بھی خطرہ ہیں ۔

مزید :

قومی -