پاک بحریہ کو بھارتی بحریہ پر کیا سبقت حاصل ہے ؟ پاک فوج کے سابق جنرل نے وضاحت کردی

پاک بحریہ کو بھارتی بحریہ پر کیا سبقت حاصل ہے ؟ پاک فوج کے سابق جنرل نے وضاحت ...
پاک بحریہ کو بھارتی بحریہ پر کیا سبقت حاصل ہے ؟ پاک فوج کے سابق جنرل نے وضاحت کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہاہے کہ انڈیا کا بحری علاقہ ہم سے بہت بڑا اور ان کی نیوی بڑی ہے ، ہمار ی بحریہ بھارت سے چھوٹی ضرورہے کیونکہ ہمارا علاقہ بھی چھوٹاہے لیکن پاکستان بحریہ بہت پیشہ وارانہ اور الرٹ ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا کہ پاکستان کی بحریہ ہر لحاظ سے دفاع کے لئے تیار ہے، انڈیا کا بحری علاقہ ہم سے بہت بڑا اور ان کی نیوی بڑی ہے ، ہمار ی بحریہ بھارت سے چھوٹی ضرورہے کیونکہ ہمارا علاقہ بھی چھوٹاہے لیکن پاک بحریہ بہت پیشہ وارانہ اور الرٹ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے کہا تھا کہ ہم دبی ہوئی قوموں کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور اقوام متحدہ کے چارٹرڈ پر عمل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد کسی دباﺅ کے تحت نہیں کررہی ، حکومت کو بھارت کی جانب سے بھیجا جانیوالا ڈوزیئرکو اچھی طرح دیکھ کر اس کو پارلیمنٹ کے سامنے لانا چاہئے اور پھر لوگوں کی آراءکے بعد اس پر کوئی فیصلہ کرنا چاہئے۔

مزید : قومی


loading...