پیپلز پارٹی پارلیمان پر یقین رکھتی ہے،انسانی حقوق کے تحفظ تک قانون کی بالادستی ممکن نہیں:بلاول بھٹو زرداری 

پیپلز پارٹی پارلیمان پر یقین رکھتی ہے،انسانی حقوق کے تحفظ تک قانون کی ...
پیپلز پارٹی پارلیمان پر یقین رکھتی ہے،انسانی حقوق کے تحفظ تک قانون کی بالادستی ممکن نہیں:بلاول بھٹو زرداری 

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پارلیمان پر یقین رکھتی ہے، لاپتہ افراد کا معاملہ انسانی حقوق کمیٹی میں اٹھایا جائیگا،انسانی حقوق کے تحفظ تک قانون کی بالادستی ممکن نہیں ہوسکتی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی پارلیمان پر یقین رکھتی ہے، لاپتہ افراد کا معاملہ انسانی حقوق کمیٹی میں اٹھایا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی،انسانی حقوق کا تحفظ جمہوریت کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خود انسانی حقوق کمیٹی کا انتخاب کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے، مسلم کمیونٹی کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی فورم پر مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اٹھانے پر پاکستان میں انسانی حقوق سے متعلق سوال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ تک قانون کی بالادستی ممکن نہیں ہوسکتی۔اس موقع پر ایک صحافی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ آپ بلاول بھٹو کو انسانی حقوق کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہونے پر کیا مشورہ دیں گے؟ جس پر سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ بلاول بھٹو کو مشورہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

مزید : قومی