اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ ارکان ہوں گے:مریم اورنگزیب 

اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ ارکان ہوں ...
اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ ارکان ہوں گے:مریم اورنگزیب 

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان وسابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے پاس سیاست کرنے کیلئے صرف نواز شریف کی صحت بچی ہے، اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار وزیر اعظم عمران خان اور ان کی کابینہ کے ارکان ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان وسابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے پاس سیاست کرنے کیلئے صرف محمد نواز شریف کی صحت بچی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کہتے ہیں تبدیلی آئی ہے جو محض نعرے ہی ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ذہنی اور اخلاقی پستی ہے کہ نواز شریف کو جیل میں کوئی صحت کی سہولت میسر نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ بورڈ نے ایسے ہسپتال میں منتقل کرنے کی سفارش کی جہاں امراض دل کا علاج ہوتا ہوجبکہ پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت نے اس حوالے کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف کو ایسے ہسپتال منتقل کیا جائے جہاں ان کا علاج ہوسکے ۔انہوں نے کہاکہ تین بار منتخب وزیر اعظم کیساتھ نارواسلوک کرنیوالوں سے جواب طلب کریں گے، اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار وزیر اعظم عمران خان اور ان کی کابینہ کے ارکان ہوں گے۔

مزید : قومی


loading...