طلال چودھری سابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے حق میں بولے پڑے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہاہے کہ دیکھنا ہوگا کہ فیاض الحسن چوہان سے کن بنیادوں پر استعفیٰ لیاگیا ؟ اگر استعفیٰ لینا تھا توفیصل واوڈا کی غلطی بڑی تھی لیکن مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے وزیر سے استعفیٰ لیا گیا۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کر تے ہوئے طلال چودھر ی نے کہا کہ ملک میں امیر اور غریب کیلئے الگ الگ احتساب ہے ، پی ٹی وی کے معاملے پر میں فواد چودھری کے ساتھ ہوں، حکومت کو فیصل واڈا کے خلاف ایکشن لیناچاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ بنی گالا مافیا کا شکارہے ، دیکھنا ہوگا کہ فیاض الحسن چوہان سے کن بنیادوں پر استعفیٰ لیاگیا ، اگر استعفیٰ لینا تھا کہ توفیصل واوڈا کی غلطی بڑی تھی لیکن مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے وزیر سے استعفیٰ لیا گیا۔