تمام سیاسی پارٹیوں کے عسکری و نگز کا خاتمہ کریں گے،وزیر اعظم کے ہر فیصلے پر عمل کرنا ہوگا :فواد چودھری

تمام سیاسی پارٹیوں کے عسکری و نگز کا خاتمہ کریں گے،وزیر اعظم کے ہر فیصلے پر ...
تمام سیاسی پارٹیوں کے عسکری و نگز کا خاتمہ کریں گے،وزیر اعظم کے ہر فیصلے پر عمل کرنا ہوگا :فواد چودھری

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہاہے کہ ہماری حکومت اقلیتوں کو مساوی حقوق دینے پر یقین رکھتی ہے، ہمیں بتائیں کہ کیا رانا ثنا ء اللہ ، عابد شیر علی، شہلا رضاکو بڑے بڑے بیانات پر تبدیل نہیں کیا گیا تھا،وزیر اعظم اصولوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرتے ، فیصل واوڈا اپنے معاملے پر معافی مانگ چکے ہیں،وزیر اعظم جو بھی فیصلہ کریں گے اس پر عمل کرنا ہوگا ،ہمیں اقتصادی ترقی کیلئے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا ہوگا، منی لانڈرنگ کا خاتمہ اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پالیسی بنا رہے ہیں،ہم سیاسی پارٹیوں کو غیرمسلح کرنا چاہتے ہیں،تمام سیاسی پارٹیوں کے عسکری و نگز کا خاتمہ کریں گے،پھروہ سیاست میں حصہ لے سکیں گی،جماعۃ الدعوہ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر بھی پابندی لگادی گئی ہے، مسعود اظہر بھی کافی عرصے سے زیر نگرانی ہیں جو کافی بیمار ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ حکومت اقلیتوں کو مساوی حقوق دینے پر یقین رکھتی ہے اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد کیلئے سنجیدہ ہے ،ہمیں اقتصادی ترقی کیلئے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا ہوگا،ہم نے ان تنظیموں پر پابندی لگائی ہے جن کو لوگ سمجھتے  تھےکہ  یہ سٹیبلشمنٹ کا حصہ رہے ہیں،ہم نے انتہاء پسند تنظیموں کے سہ جہتی حکمت عملی بنائی ہے جس میں اپوزیشن کو بھی شامل کیا گیا ہے، ہماری حکمت عملی میں اکنامک ، پولیٹکل ، ایڈمنسٹریٹوسٹریٹجی ہے، جس میں ہم منی لانڈرنگ کا خاتمہ اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پالیسی بنا رہے ہیں، ہم سیاسی پارٹیوں کو غیرمسلح کرنا چاہتے ہیں، ہم جماعۃ الدعوہ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی لگادی ہے۔،مسعود اظہر بھی کافی عرصے سے زیر نگرانی ہیں جو کافی بیمار ہیں اور جس طرح کے انڈیا الزام لگا رہا ہے ان سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پلوامہ معاملے پر ہم نے انڈیا کو ہر سطح کی یقین تفتیش کی دعوت دی ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ پلوامہ سے ہمار ا کوئی تعلق نہیں، ہم تمام سیاسی پارٹیوں کے عسکری و نگز کا خاتمہ کریں گے، پھروہ سیاست میں حصہ لے سکیں گی، دونوں چیزیں ایک ساتھ نہیں چل سکیں گی،وزیر اعظم عمران خان خطے میں امن کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں، نریندر مودی بھارت میں جنگی جنون کو ہوا دے رہے ہیں، کالعدم تنظیموں کے خلاف موثر کارروائی کی جارہی ہے ، اپوزیشن کے خلاف حکومت نے ایک کیس بھی نہیں بنایا ، اپوزیشن نیب پر بل پارلیمنٹ میں پیش کرے ۔

مزید : قومی


loading...