سیاسی مخالفت اپنی جگہ لیکن مذہبی جذبات بھڑکانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی: سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر

سیاسی مخالفت اپنی جگہ لیکن مذہبی جذبات بھڑکانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی: ...
سیاسی مخالفت اپنی جگہ لیکن مذہبی جذبات بھڑکانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی: سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے سیاسی مخالفت اپنی جگہ لیکن مذہبی جزبات بھڑکانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہاکہ اس وقت ملک نازک دور سے گذر رہا ہے ،ایسےحالات میں اس طرح کی سیاست کسی کو زیب نہیں دیتی۔سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ کسی سیاسی مخالف کے خلاف مذہبی جزبات بھڑکانا خطرناک رجحان کو ہوا دینا ہے، ن لیگ کے کچھ ارکان نے فیصل واوڈا کے بیان کی بنیاد پر دو دن اجلاس چلنے نہیں دیا،ن لیگ خود مذہب کے نام پر منفی سیاست کا شکار ہو چکی ہے۔ سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ایوان کو اصل سیاسی اور قومی مسائل کی طرف لوٹنا چاہیے۔

مزید : قومی


loading...