پیپلزپارٹی اور زرداری سینیٹ الیکشن میں پیسہ پھینکنے کے باوجود سادہ اکثریت بھی حاصل نہ کرسکے:علی زیدی

پیپلزپارٹی اور زرداری سینیٹ الیکشن میں پیسہ پھینکنے کے باوجود سادہ اکثریت ...
پیپلزپارٹی اور زرداری سینیٹ الیکشن میں پیسہ پھینکنے کے باوجود سادہ اکثریت بھی حاصل نہ کرسکے:علی زیدی

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر بحری امور  علی حیدر  زیدی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور زرداری نے یوسف رضا  گیلانی کیلئے پیسہ تو پھینکا مگر 169 ووٹ ہی حاصل کرسکےجو  سادہ اکثریت سے بھی کم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور نے کہاکہ اعتماد کے ووٹ میں ہم پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) کے بیانیے کا مزید پردہ چاک کریں گے ، کیا اب یہ دوبارہ بھی ضمیر خریدیں گے؟ میں کہتا ہوں ضرور خریدیں۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں وزیرخزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی شکست سے وزیراعظم عمران خان کا ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے بیانیہ درست ثابت ہوا اور پی ڈی ایم کا "ووٹ کو عزت دو "کا نعرہ پوری طرح سے بے نقاب ہو گیا ،سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدواروں نے پورے ملک سے کامیابی حاصل کی جبکہ اسلام آباد سے خواتین کی نشست پر بھی تحریک انصاف کی امیدوار نے 174 ووٹ حاصل کئے ۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -