وزیراعظم کی جرات مندانہ تقریر قوم کے دل کی آواز، ضمیر بیچنے والے تاریخ کے کٹہرے میں جلد کھڑے ہوں گے:عثمان بزدار

وزیراعظم کی جرات مندانہ تقریر قوم کے دل کی آواز، ضمیر بیچنے والے تاریخ کے ...
وزیراعظم کی جرات مندانہ تقریر قوم کے دل کی آواز، ضمیر بیچنے والے تاریخ کے کٹہرے میں جلد کھڑے ہوں گے:عثمان بزدار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نےکہاہےکہ وزیراعظم عمران خان کی جرات مندانہ تقریرقوم کےدل کی آواز ہے،تاریخ میں وزیر اعظم  عمران خان کا نام نہ ڈرنے اور نہ جھکنے والے لیڈر کے طور پر لکھا جائے گا، ضمیر بیچنے والے تاریخ کے کٹہرے میں جلد کھڑے ہوں گے، قوم لٹیروں کے ساتھ نہیں،عمران خان کے ساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کرپشن قانون بنانے سے نہیں عملی اقدامات سے ختم ہوگی،اپوزیشن اور الیکشن کمیشن نےسیاسی نقب زنی روکنے میں عدم تعاون کرکے قوم کو مایوس کیا، سیاست کی آڑ میں ملک کا پیسہ لوٹنا غداری کے مترادف ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ قوم ششدر ہے اپوزیشن اسقدر گر سکتی ہے ؟عوام جانتے ہیں عمران خان ہی کرپشن کرنے والوں کو للکار سکتا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -