ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اچھا دن ثابت ہو سکتا ہے۔ مالی طور پر بھی ایک بڑی ضرورت پوری ہو گی اور جس بھی مسئلے کا شکار تھے۔ ان شاءاللہ دوپہر تک ہی اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
صورت حال تو آج اچھی ہے۔ مستقبل کی پلاننگ ہو سکتی ہے اور ایک بڑا رکا ہوا کام بھی غیر متوقع طریقے سے ہونے کی امید ہے۔ کچھ رقم کا حصول بھی ممکن دکھائی دیتا ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ جس راستے پر چل رہے ہیں وہ شائد آپ کے لئے مناسب نہیں ہے، استخارہ کر لیں تو شائد آپ کی زندگی کا وہ رخ دکھائی دے گا جو عرصہ دراز سے تلاش کر رہے تھے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اکیلے ہو رہے ہیں آپ اپنے مزاج کی وجہ سے۔ اب خود کو بدلیں غصہ کم کریں اور حالات کے مطابق قدم اٹھائیں۔ خاموشی بھی اختیار کریں۔ اس وقت رشتے دار سب مطلبی ہوئے ہیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
نوکری والا خانہ اب تبدیلی کے اشارے دے رہا ہے۔ آنے والے دن اس سلسلے میں بڑے اہم ہیں۔ آپ کو کافی دنوں سے محسوس بھی ہو رہا ہوگا۔ خود کو اس کے لئے تیار کریں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
پل میں تولہ اور پل میں ماشہ والی کیفیت سے جب تک باہر نہیں آئیں گے۔ کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ اس وقت آپ نے خود ہی فیصلہ کرنا ہے۔ بے وقوفی کی اب بالکل بھی گنجائش نہیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جو پریشانی چل رہی ہے وہ ان شاءاللہ اب زیادہ دن برقرار نہیں رہے گی، آپ کو بالکل بھی فکر مند نہیں ہونا۔ بس موجودہ وقت جیسے تیسے گزارنا ہوگا، خاموشی کے ساتھ۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ ابھی تک جکڑن جیسی صورت حال کا شکار دکھائی دے رہے ہیں۔ حالات اس کی وجہ سے زیادہ خراب محسوس ہو رہے ہیں۔ بس کثرت سے درود شریف کا ورد کریں، صدقہ بھی دیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
کمزور شخصیت طاقتور اور طاقتور اب کمزور ہوتی محسوس ہوتی ہیں۔ بُرے دن گزر گئے ہیں۔ اب اچھے دنوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ اللہ نے چاہا تو اہم سلسلے شروع ہو سکتے ہیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
لالچی لوگ آج کل تیزی سے آپ کی جانب آ رہے ہیں۔ خود محسوس ہوگا۔ اس سے بچ کر چلیں اور اپنی عزت مال دونوں کی حفاظت کریں اور اولاد پر خاص طور پر نظر رکھیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ملازمت پیشہ افراد کے تبادلے کا امکان۔ ایک بڑا رکا ہوا کام ہونے کی امید بھی ہے اور جو لوگ رہائش بدلنا چاہتے ہیں۔ وہ ابھی جلد بازی بالکل نہ کریں تو بہتر رہے گا۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
صورت حال کے مطابق قدم اٹھائیں اور کسی بھی لالچ میں آکر اپنی رقم کسی کے حوالے بالکل بھی کریں تو اچھا ہے۔ اس وقت لوگ آپ کی پوزیشن سے فائدہ اٹھانے کے چکروں میں ہیں۔